سری نگر میں 7 مارچ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے ملین مارچ پابندی لگا دی گئی

سری نگر میں 7 مارچ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے ملین مارچ پابندی لگا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر حکومت نے عملا سری نگر میں 7 مارچ کو حریت کانفرنس کے ملین مارچ پابندی لگا دی ہے ۔ حریت پسند سیاسی کارکنوں کے خلاف کریخ داون شروع کر دیا گیا ہے۔ قایدین علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ ، یاسین ملک سمیت درجن سے زیادہ حریت رہنماوں کو نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ دودرجن سے زیادہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مجوزہ ملین مارچ کے پیش نظر تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی، لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک ،فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ،نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان، حریت ع کے سینئر لیڈر جاوید میر اور سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ سمیت متعدد مزاحمتی لیڈراور کارکن گرفتار کرلئے ہیں جبکہ دیگر قائدین وکارکنان کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے ڈالے جارہے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق سید علی گیلانی کے اعلان کر دہ ملین مارچکوناکام بنانے کیلئے کے لیے حکومت نے حریت پسند قائدین کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس نے تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی، لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کے علاوہ حریت لیڈران شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان ، محمد یوسف میر، الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر،فیروز احمد خان، محمد یوسف نقاش، مولوی بشیر احمد، محمد یوسف لون کپواڑہ، حفیظ اللہ میر اسلام آباد، عبدالغنی بٹ سوپور، غلام مصطفی وانی بارہ مولہ، سیف الدین میر ہندواڑہ، غلام حسن گلورہ، عبدالرشید اوڑی ، محمد ایوب خان پلوامہ، سید امتیاز حیدر، محمد یاسین عطائی،ماسٹر علی محمد بانڈی پورہ، منظور احمد کلو سوپور ،نذیر احمد شاہ سوپور، بشیر احمد صوفی بارہ مولہ، بشیر احمد صالح بارہ مولہ، حبیب اللہ گوجری ہندوارہ، عبدالرحمان تانترے بارہ مولہ، حاجی غلام محمد میر، علی محمد شیخ (کپواڑہ)وغیرہ کو یا تو گھروں میں نظربند کردیا یا تھانوں میں بند کردیا ہے۔
بیان کے مطابق پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، غلام محی الدین اندرابی پلوامہ، محمد یوسف فلاحی شوپیان، تعشوق احمد بانڈے بڈگام، محمد اشرف لایا، عبدالمجید راتھر بڈگام، شکیل احمد یتو ونذیر احمد شوپیان ودیگر قائدین وکارکنان کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔حریت بیان کے مطابق پولیس نے تحریک حریت کے ضلعی دفاتر پر چھاپے ڈال کر تلاشیاں لی اور آفس عملہ کو دفتر بند کرکے وہاں سے چلنے جانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ ادھر لبریشن فرنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت کئی دوسرے قائدین و اراکین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کئی لیڈروں و کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے۔بیان کے مطابق پارٹی کے کئی اراکین کو تھانوں اور کیمپوں میں حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔بیان کے مطابق پولیس نے کئی روز سے بیمار محمد یاسین ملک کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا اور فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی، ڈپٹی چیف آرگنائزر میر سراج الدین داد، سینئر مزاحمتی کارکن محمد امین مغلو،زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری، ضلع صدر گاندربل بشیر احمد راتھر(بویا)،ضلع صدر بڈگام گلزار احمد پہلوان ،ضلع سیکریٹری گاندربل مشتاق احمد کورگ وغیرہ کو گھروں سے گرفتار کرلیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے زونل صدر نور محمد کلوال،زونل سینئر نائب صدر محمد یاسین بٹ،ضلع صدر پلوامہ جاوید احمد بٹ و ذمہ دار محمد الطاف رینہ کے گھروں پر چھاپے ڈالے جبکہ ضلع صدر کولگام عبدالستار، ضلع صدر عبدالرشید مغلو، ضلع ذمہ داراں نذیر احمد،محمد رمضان صوفی اوردیگر اراکین کو پولیس شدومد سے تلاش کررہی ہے۔اس دوران سالویشن مومنٹ کے بیان کے مطابق تنظیم کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کو دوران شب گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے ظفر اکبر بٹ کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کیا ۔ ادھر ملین مارچ کی تشہیر کے ضمن میں فیس بک اور وٹس ایب کے 120 اکاونٹس بلاک کر دیے گئے ہیں ۔ ملین مارچ کے حوالے سے حریت قیادت کی جانب سے سماجی وئب سائٹوں کے ذریعے ملین مارچ کے حوالے سے لوگوں کو جوق درجوق شرکت کرنے کے بارے میں پیغامات اپ لوڈ کرنے کے بعد پولیس نے فیس بک اور وٹس ایب کے 120گروپوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی کے دورے ریاست کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سایٹوں پر خصوصی نظر گزررکھی جارہی ہے۔ حریت کانفرنس (گ) کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی وادی آمد کے سلسلے میں ملین مارچ میں شرکت کرنے کیلئے سماجی وئب سائٹوں پر پیغامات ڈالنے کے بعد ریاستی انتظامیہ نے کاروائی شروع کردی ہے۔آنے والے دنوں کے دوران مزید فیس بک اور وئٹس اپ گروپوں کو ہلاک کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس سابیئر سیل فیس بک اور دوسری سماجی وئب سائٹوں پر خصوصی نظر گزرکھ رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اعلی حکام نے ملین مارچ یا ٹی آر سی چلو کی فیس بک صفحات یا دیگر نیٹ ورکوں پر تشہیر کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں اور جو اس میں ملوث پائے جائیں گے ،ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -