بھارت میں جاری عدم برداشت کے رویے کے خلاف کنگ خان بھی میدان میں آگئے

بھارت میں جاری عدم برداشت کے رویے کے خلاف کنگ خان بھی میدان میں آگئے
بھارت میں جاری عدم برداشت کے رویے کے خلاف کنگ خان بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )مودی حکومت اور بھارت میں جاری مسلمانوں کے خلاف جاری عدم برداشت پر بالی ووڈ کے بادشا ہ شاہ رخ خان بھی میدان میں آگئے ہیں۔انہوں نے بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر احتجاج کرتے ہوئے پدما شری ایوارڈ نہ لینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ بھارت میں جاری عدم برداشت کا رویہ ملک کو سیاہ دور میں لے جائے گا ۔اپنی سالگرہ کے موقع پر بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ ملک میں عدم برداشت رویے پر زیادہ بات نہیں کر سکتے کیو نکہ ایسا کرنے پر انتہا پسندوں کی جانب سے گھر پر حملے کا خدشہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحان احمقانہ عمل ہے ۔بھارتی معاشرے میں سیکولرازم کو چھوڑ کر عدم برداشت کا رجحان جرم کی کے مترادف ہے ۔

مزید :

تفریح -