عوام نے جمہوریت کے خلافسازش کرنے والوں کو مسترد کردیا،راشدہ شیخ

عوام نے جمہوریت کے خلافسازش کرنے والوں کو مسترد کردیا،راشدہ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کو بلدیاتی انتخاب میں عبر تناک شکست ا س کی اپنی وجہ سے ہوئی ،عوام نے جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والوں کو مسترد کردیا،عمران خان نے نندی پور پراجیکٹ پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد چھوٹا کیا ،عمران خان پہلے ڈیموں کے نام پر سیاست چمکا رتے رہے ہیں انہیں آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے کس نے روکاہے۔خیبرپختون خواہ میں ان کی حکومت ہے وہ کیوں پانی کے ذخائر تعمیر نہیں کرتے وہ توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کرتے ۔پنجاب حکومت نے قائد اعظم سولر پارک تعمیر کرکے ثابت کردیا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے ۔ قائد اعظم سولر پارک سڑک کے دائیں جانب واقع ہے یہ 1500ایکڑ رقبے پر میحط ہے اس وسیع و عریض رقبے پر نیلے سولر پینل سے منعکس ہونے والی شاعیں بجلی پیداہ ہونے کی عکاس ہیں 10ماہ کے قلیل عرصہ میں دنیا کے سب سے بڑے سولر پارک سے بجلی بنائی جارہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور عوام کی عزت و توقیر میں اضافہ ، ان کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا دستور ہے ہم پاکستان کو دنیا کے مہذب معاشرو ں کی طرح پر امن اور خوشحال ملک بنائیں گے جہاں کوئی بھی کمزور طبقوں اور عام آدمی کا استحصال نہ کرسکے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمارے عوام اتنے محب وطن ہیں کہ وہ خدمت کے جذبے سے رضاکارانہ طورپر باہر نکل کر نوجوانوں کی ترقی او رخوشحالی کی ضمانت بنیں گے ۔