قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے کارکردگی بہتر بنائی جائے،خورشید احمد
لاہور(پ ر)ملک کا حکمران طبقہ اور سیاسی جماعتیں ملک میں نوجوانوں کی عام بے روزگاری، ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمر توڑ مہنگائی، مہنگی بجلی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، غریب عوام کے بچوں کی بامقصد تعلیم سے محرومی، سماج میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ اونچ نیچ، فرسودہ جاگیرداری نظام ، سماج میں کمسن بچوں سے مشقت ، جبری محنت اور خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمہ کے لئے موثر لائحہ عمل بنا کرحل ممکن بنائیں، قومی مفاد عامہ کے اداروں بجلی، تعلیم، صحت، آئل اینڈگیس، ریلوے، پی آئی اے، سول ایویشن میں ترقی پسندانہ اصلاحات کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ اور اْنہیں آئی ایم ایف کے دباؤ پر سیٹھوں کے حوالے کرنے کی پالیسی ختم کرائیں یہ مطالبات آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام مختلف ٹریڈیونین نمائندگان و کارکنوں کے بھاری اجلاس میں منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے کئے گئے اجلاس میں بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری یونین ، روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین، اکبر علی خان ایڈیشنل سیکرٹری، اْسامہ طارق سیکرٹری، چوہدری محمد انو ر، نیاز خان، خوشی محمدکھوکھر، رانا حسن محمد ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے خطاب کیا اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ ملک میں قومی اقتصادی خود کفالت اور سماجی انصاف پر مبنی پالیسی اپنا کر غربت، جہالت، بے روزگاری، معاشی نا انصافی کا جلد خاتمہ کرے اور تمام صنعتی و زرعی کارکنوں کے لئے سماجی تحفظ سکیم کا نفاذ کرے اور ریٹائرمنٹ پر ریٹائرڈ صنعتی کارکنوں کو سوشل سیکورٹی سکیم کے تحت علاج معالجہ کی سہولتیں بحال رکھے۔
