بلدیاتی الیکشن کے بعد پٹرول مہنگا کرنا افسوسناک ہے،ثمینہ گھرکی

بلدیاتی الیکشن کے بعد پٹرول مہنگا کرنا افسوسناک ہے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے عوام سے بلدیاتی الیکشن میں انہیں سہانے خواب دکھا کر ووٹ لینے کے فوراً بعد ہی پٹرولیم مصنوعات میں بلا جواز اضافہ کر کے قو م کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگادیا ہے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن حکومت نے وہ کمی عوام کو ٹرانسفر کرنے کی بجائے الٹا ظالمانہ اضافہ کرکے عوام دشمنی کا کھلا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت کے اس ظالمانہ اضافے کو مسترد کرتی ہے کیونکہ اس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئے گا اور غریب آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ پہلے ہی مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں کو سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ کر کے ووٹ لینے والے حکمران آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں غریب لوگ خود کشیاں کرنے مجبور ہیں لیکن حکمران بے حس ہو چکے ہیں۔