ایپکا میو ہسپتال کے انتخابات، الخدمت گروپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور( پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن میو ہسپتال لاہورکے انتخابات میں الخدمت گروپ کی شاندار کامیابی پر ایپکا لاہور ڈویژن کے صدر صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری مختار احمد گجر کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ایپکا میو ہسپتال الخدمت گروپ کا نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا۔الخدمت گروپ کی کامیابی کے بعد پہلا کارنامہ سپرنٹنڈنٹ کی ڈی پی سی3 نومبر 2015 کروانے کے لیے ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر محمد امجد شہزاد نے سول سیکرٹریٹ میں ایک خط میں ڈی پی سی لکھنے پر افسران کاشکریہ ادا کیا۔اس موقع پرصدر ایپکا میو ہسپتال محمد اسلم انصاری ،نائب صدر راشد حسین، سینئر نائب صدور سید اسوار شاہ ،جاوید نذیر ،حافظ زیشان ، جنرل سیکرٹری فاروق اکبر بھُلر و دیگر ملازمین نے شرکت کی۔
