پیپلز پارٹی کے مخالفین سندھ کے نتائج دیکھ لیں،علامہ یوسف اعوان

پیپلز پارٹی کے مخالفین سندھ کے نتائج دیکھ لیں،علامہ یوسف اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی کو عوامی حمایت حاصل نہیں رہی ہے تو ان لوگوں کو سندھ کے بلدیاتی الیکشن کا رزلٹ دیکھ لینا چاہئے اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے رزلٹ پر بھی ایک نظر مار لینی چاہئے پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی نے حکومتی دھاندلی کے باوجود اچھی کامیابی حاصل کی ہے اگر الیکشن کمیشن پنجاب میں صاف اور شفاف انتخابات کروادیتا تو ہم یہاں پر بھی اور بہتر نتائج دے سکتے تھے تاہم دوسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن میں بھی کم بیک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ پنجاب میں پو لیس اور ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا الیکشن کمیشن کی بے ضا بطگیاں پاکستان میں جمہو ری اور انتخابی نظام کے خلاف ایک سازش ہیں ۔دریں اثناء انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔