پی ٹی آئی کی کامیابیوں کا سفر محض بلدیاتی نتائج سے ختم نہیں ہو گا،عمر چیمہ

پی ٹی آئی کی کامیابیوں کا سفر محض بلدیاتی نتائج سے ختم نہیں ہو گا،عمر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزرعمرسرفراز چیمہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابیوں کا سفر محض بلدیاتی نتائج سے ختم یا رک نہیں جائے گا بلکہ نئی حکمت عملی اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے، چیئرمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں عمرسرفراز چیمہ نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد پارٹی کو گراس روٹ لیول تک فعال کرنے کے ساتھ ساتھ پنجا ب کے غاصب حکمرانوں کا اصل چہرہ بھی عوام کے سامنے لانا تھا، انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف کی حکومت نے خوف اور بوکھلاہٹ کی وجہ سے حکومتی مشینری ، ترقیاتی فنڈز ، پولیس اور انتظامیہ کے سہارے الیکشن چوری کیاہے ،اگر غیر جانبدار الیکشن ہوں تو (ن) لیگ کو اپنی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا۔