سینئر صحافی یونس بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
حسن عباس زیدی
عکاسی:علی رضا
کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز سینئر شوبزصحافی یونس بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس الحمراء ادبی بیٹھک میں ہوا جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں سید نور،سٹار میکر جرار رضوی،سونو علی،مدیحہ شاہ،بہار بیگم،پرویز کلیم،میاں امجد فرزند،غلام محی الدین،چوہدری اعجاز کامران،محرمہ علی،طاہر بخاری،ٹھاکر لاہوری،نور الحسن،میگھا،شکیل زاہد،نعیم حنیف،عمران احمد،نثار قادری،رفیق مغل،نور الحسن،شیبا بٹ،شوکت علی،نشو بیگم اور دیگر شامل ہیں۔اس موقع پر سید نور،جرار رضوی،چوہدری اعجاز کامران،غلام محی الدین،میگھا،سونو علی،نعیم حنیف،شکیل زاہد،اچھی خان ،نشو بیگم سمیت دیگرنے یونس بٹ کی بطور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔تمام مہمانوں کا کہنا تھا کہ یونس بٹ نے تمام عمر اعلیٰ صحافتی اقدار کو فروغ دیا وہ آج ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں باقی رہیں گی۔وہ ایک اچھے دوست اور بہترین انسان تھے۔انہوں نے جس سے بھی تعلقات بنائے ان کو مرتے دم تک نبھایا یہ ان کی ایک ایسی خوبی تھی جو بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے ۔اس تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر ہم سب کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن نے بھی یونس بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کروایا جس میں بھی شوبز سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام اس تعزیتی ریفرنس کو سہیل بخاری نے آرگنائز کیا تھا۔
