مستحق فنکاروں کے مفت علاج کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

مستحق فنکاروں کے مفت علاج کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب نے مستحق فنکاروں کے مفت علاج کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی کی چیئرپرسن معروف اداکارہ اوررکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان ہیں ۔ممبران میں ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل چودھری محمدآصف اورکلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے صدرطاہربخاری شامل ہیں۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے کمیٹی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔بتایاگیاہے کہ فنکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے ملنے والی مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہونے کیلئے مسائل کاسامناکرناپڑتاتھاکیونکہ فنکاروں کی اکثریت کی اعلیٰ حکام تک رسائی ممکن نہیں ہے ۔لہذاحکومت نے تاریخ میں پہلی بارفن وثقافت کے شعبے سے تعلق ر کھنے والے افر ادکوکمیٹی میں شامل کیاہے تاکہ مستحق فنکاروں کوان کاحق مل سکے ۔اس قبل جب بھی کوئی کمیٹی بنائی گئی اس میں بیوروکریٹس کوشامل کیاجاتاتھا۔ہیلتھ کمیٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی تصدیق کرکے حکومت پنجاب کو مفت علاج کیلئے سفارش کرے گی ۔اورآرٹسٹوں کاعلاج صوبے بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کرایاجائے گا۔

مزید :

کلچر -