ایسے کردار کی تلاش ہے جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں، سشمیتا
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ مجھے کسی ایسے کردار کی تلاش ہے جسے شائقین ہمیشہ یاد رکھیں اب تک میں نے بہت سے کردار ادا کئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا جو میری مرضی کا ہو اب میں کسی ایسے کردار کی تلاش میں ہوں اداکارہ نے کہا کہ مجھے نت نئے کردار ادا کرنے کا بہت شوق ہے اور میں چاہتی ہوں کہ شائقین مجھے ہر کردار میں ہی پسند کریں اس وقت میں ایک فلم میں کام کررہی ہوں جس میں میرا کردار بہت پاور فل ہے او ر امید ہے کہ یہ کردار بھی ضرور پسند کیا جائے گا۔
معیاری کام میری اولین ترجیح ہوتی ہے اور میں بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرنے کی قائل ہوں۔
