منچن آباد میں میاں خادم حسین وٹو گروپ کامیاب
تحصیل منچن آباد کی 25 یونین کونسلوں اور میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز میں چےئرمین ،وائس چےئرمین اور کونسلرز کی کامیابی کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،میاں خادم حسین وٹو سابق ایم این اے اور میاں فدا حسین وٹو ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کے گروپ نے میونسپل کمیٹی کے 9 وارڈز جبکہ تحصیل منچن آباد کے 14 یونین کونسلوں میں بھاری اکثریت سے واضع برتری حاصل کر لی ہے ،تفصیلا ت کیمطابق وارڈ نمبر1 سے چوہدری محمد سعید آرائیں نے 560 جبکہ ان کے مدمقابل میاں مقصود احمد دھیروکا وٹونے 524 حاصل کئے ،وارڈ نمبر2 سے مبین اکبر نے578 جبکہ سید مراد شاہ نے405 ووٹ ،اسی طرح وارڈ نمبر3 سے میاں محمد امین بھٹی 1254 ان کے مدمقابل حافظ عبدالوحید ڈھڈی 784 ووٹ،وارڈ نمبر4 سے چوہدری عبدالستار آرائیں 371 اور میاں محمد زبیر پراچہ نے 318 وارڈ نمبر5 سے میاں محمد اسرار پراچہ 1073 ان کے مدمقابل میاں خالد محمود وٹو نے 1056 ووٹ حاصل کئے،وارڈ نمبر6 سے لیاقت علی کھوکھر نے 949 ،ان کے مدمقابل سید منور حسین شاہ نے640 ووٹ ،وارڈ نمبر 7 سے چوہدری محمد افضل نے687 غیاث الدین حقانی نے 664 ووٹ ،وارڈ نمبر8 سے میاں راشد اقبال جوئیہ 743 ووٹ ان کے مدمقابل چوہدری ذوالفقار علی نے 546 ووٹ حاصل کئے ،وارڈ نمبر 9 سے خالد محمود رحمانی نے 295 ،عبدالطیف نوناری نے 261 ووٹ حاصل کئے ،وارڈ نمبر10 چوہدری طارق عزیز نے 516 ووٹ حاصل کر کے برتری حاصل کی ان کے مدمقابل خالد صحاب نے 394 ووٹ حاصل کئے ،وارڈ نمبر11 سے محمد ارشد جوئیہ نے499 ان کے مدمقابل رشید احمد وسند نے413 ووٹ ،وارڈ نمبر12 سے شیخ امداد اللہ 581 ووٹ ان کے مدمقابل عبدالحمیدعرف مٹھو نے407ووٹ حاصل کئے ،واضع رہے کہ میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز میں سے 9 وارڈ ز میں میاں خادم حسین وٹو گروپ ،2 وارڈز میں سید محمد اصغر شاہ گروپ جبکہ ایک وارڈ میں آزاد (بنانوالہ شریف گروپ)نے کامیابی حاصل کی ہے ،تحصیل منچن آباد کی 25 یونین کونسلوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق یو سی 1 دولت پور سے فیض رسول لالیکا 2005 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل جمال صادق خان لالیکا نے 1909 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر2 لالیکا سے محمد کاشف لالیکا نے 2006 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل خواص خان لالیکا نے 1712 ووٹ لئے ،یوسی نمبر3 بچیانوالی سے میاں محمد اسلم جودھیکا نے 2941 اوران کے مدمقابل غلام رسول نے 1551 ووٹ لئے ،یوسی نمبر4 فدائی شاہ سے سید آفتاب شاہ نے 3111 اورمیاں ریاض احمد چکوکا نے 2028 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر5 سید علی سے سید آصف اصغر شاہ نے3953 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل حافظ محمداحسان عمر نے 2085 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر 6 شہباز پور سے سید اظہر حسین شاہ نے2544 اور تصور حسین بھوڑ نے2332 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر7 ماڑی اکبر نہال سے اورنگزیب نے2489 ووٹ اور اکرام الحق نے2257 ووٹ ،یوسی نمبر8 بہرامکا سے عمران حسین نے2751 جبکہ اللہ یار نے 2633 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر 9 کھولا مرزیکا سے میاں محمد ستار خلصانہ نے3917 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل محمد عامر کالو کا نے1151 ووٹ لئے ،یوسی نمبر10 پیر گھر چشتی سے دیوان پیر شہزاد احمد چشتی نے 3291 اور ان کے مدمقابل محمداقبال چشتی نے2079 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر11 احمد پور میکلوڈ گنج سے ظفر اقبال نے3904 ووٹ اور منظور احمد رتیکا نے1444 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر12 حسن والا سے الماس ارشاد گدھوکا نے2524 ووٹ لئے جبکہ ان کے مدمقابل میاں خان نے2271 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر13 لالہ امر سنگھ سے قدرت اللہ پرنس نے3255 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل محمد عباس ماچھی 2850 ووٹ حاصل کر سکے ،یوسی نمبر14 حاصل ساڑھو سے میاں مقبول احمد ساڑھو نے3442 ووٹ اور ان کے مدمقابل غلام دستگیر نے2662 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر15 مٹ والا سے محمد عالم ساڑھو نے3824 اور ان کے مدمقابل آفتاب احمد نے 3585 ووٹ حاصل کئے ،یوسی نمبر16 بھولے والا سے میاں ریاض حسین کالو کا وٹو 3903 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل محمد اشرف نے2205 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر17 منڈی صادق گنج سے کنور کاشف الرحمن نے2737 جبکہ ان کے مدمقابل شیخ اصغر علی نے 2448 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر18 قائم پور سے محمد احمد عرف محمد اختر نے 2810 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد انور بھنڈارہ نے2560 ووٹ حاصل کر سکے ،یو سی نمبر19 گریہ آباد سے محمد دین نے2519 جبکہ ان کے مدمقابل خالد محمود نے2415 ووٹ لئے ،یو سی نمبر20 بیر والا سے میاں محمد مشتاق سکھیرا نے3408 ووٹ اور ان کے مدمقابل میاں عباد حسین کلس نے2675 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر 21 بہکانوالا سے سید احمد شاہ بنانوالہ قبل ازیں ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ،یو سی نمبر22 سے احمد علی رانوکا نے کامیابی حاصل کی انہوں نے2762 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد اشفاق نے 2028 ووٹ حاصل کئے ،یو سی نمبر 23 محمد پور سنساراں سے محمد عبیداللہ طاہر نے2310 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل فضیل علی آرائیں 2063 ووٹ حاصل کر سکے ،یو سی نمبرٹوبہ بلوچاں سے ذیشان اکرم نے3012 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل محمد امجد بھٹی نے 1656 ووٹ حاصل کئے اسی طرح یونین کونسل نمبر25 کبوتری سے میاں محمد عمرزمان لالیکا نے 3494 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل محمد خالد لالیکا 2117 ووٹ حاصل کر کے شکست سے دو چار ہو ئے ،
