سٹارز کالج‘ شاہدرہ‘کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

سٹارز کالج‘ شاہدرہ‘کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) سٹارز کالج‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے نواز شریف ماڈل گرلز ہائی سکول‘ نکلسن روڈ‘ لاہور‘جلسہ حسنات العلوم تجوید القرآن‘ نزد مسجد وزیر خان‘لاہور‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ سلطان پورہ‘شاہ پور کانجڑہ‘ لاہور‘ایوبیہ پبلک سکول‘ شاہ پور کانجڑہ‘ ملتان روڈ‘لاہور‘الفیضان محی الدین ماڈل سکول‘ داتا نگر‘ بادامی باغ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول‘ داتا نگر‘ بادامی باغ‘لاہورکیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد564 تھی۔