اقوام متحدہ شیو سینا کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے،حامد سعید کاظمی
لاہور (پ ر)نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ شیو سینا کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے۔پاکستانی سیاست میں تشدد کا رجحان خطر ناک ہے۔آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیاب ہونا سیاسی جماعتوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔سیاست میں ذاتیات کے بجائے نظریات کو ترجیح دینے کی روش اپنائی جائے۔مودی کا امن مخالف رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔بلدیاتی الیکشن کے نتائج کو کھلے دل سے قبول کیا جائے۔الزام اور انتقام کی سیاست ختم کر نا ہو گی۔
۔ مفاد اور عناد کی سیاست نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔
