اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹریک بچھانے کیلئے سڑک کی کھدائی شروع

اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹریک بچھانے کیلئے سڑک کی کھدائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے )اورنج لائن میڑو ٹرین کا ٹریک بچھانے کے لئے کوآپ سٹور سے قائد اعظم انٹر چینج دروغہ والا تک سڑک کی کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور جی ٹی رو ڈ کے وسط میں ٹین وال نصب کرکے اعتراف سے ٹریفک گزاری جارہی ہے بلدیاتی الیکشن ختم ہوتے ہی گزشتہ روز غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی ٹھیکیداروں کی ٹیم نے روٹ کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹریک بچھائے جانے کے سلسلہ میں گزشتہ روز قائد اعظم انٹرچینج دروغہ والا سے لے کر کواپ سٹور تک سڑک کی کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے ذرائع نے بتا یا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا ٹریک جی ٹی روڈ کے وسط میں بنایا جائے گا او ر اس سلسلہ کے حوالے سے جی ٹی روڈ کے سینٹر میں کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے لئے جی ٹی روڈ کے وسط میں ٹن وال نصب کر کے دونوں اطراف سے ٹریفک گزارا جا رہا ہے اس حوالہ سے گزشتہ روز غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی ٹھیکداروں کی ٹیم نے مشترکہ طور پر روٹ کا معائنہ کیا۔




اور کام کے حوالے سے مفید مشروے بھی دیئے ۔




بتایا جا رہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین دروغہ والا جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی کواپ سٹور سے ریلوئے اسٹیشن تک اسٹیشن سے باراستہ میکلوڑ روڈ سے ہوتی ہوئی انار کلی جین مندر چوبرجی سے گزرے گی۔



اور ملتان روڈ سے ہوتی ہوئی ٹھوکر نیاز بیگ سے ہوتی ہوئی علی ٹاؤن رائیونڈ روڈ تک جایئے گی اور یہ منصوبہ اڑھائی سالوں میں مکمل ہوگا ۔