یوسی 262میں قدیر بھٹی کے گھر پر پولیس کا دھاوا،فوری نوٹس کا مطالبہ
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)یونین کونسل262شامکی بھٹیاں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے تصادم کی آڑ میں تھانہ مانگا منڈی کے انچارج تقریباً15افراد کی نفری لیکر ہمارے گھررات کو سیڑھیاں لگاکر ہمارے گھر داخل ہوگئے قدیر بھٹی ،سعید الحسن بھٹی نے پریس کلب کو درخواست دے کر کہا کہ کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہمارے ساتھ بدتمیری اور زیادتی کی جس کی درخواست ہم تھانہ مانگا منڈی دی مگر انہوں نے نہ تو ان کے خلاف نہ کوئی کاروائی کی اور نہ مقدمہ درج کیا الٹا ہمارے گھر رات کو داخل ہوکر ہماری خواتین کے ساتھ بدتمیری کی اور گھر میں توڑ پھوڑکی ہمارے گھر کی الماریاں ،دوازے بھی توڑ دیئے ہم سی سی پی او لاہور ،ڈی آجی اپریشن سے مطالبہ کیا ہے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
