بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،نیپالی وزیر اعظم کی مودی کو وارننگ
کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک )صرف ملکی سطح پر ہی نہیں دنیا بھر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسوں پر تنقید اور احتجاج ہورہے ہیں وہاں ٹیلی فون پر نیپالی وزیر اعظم بھی ان پر برس پڑے اور نیپال کے اندرونی معاملات میں آئندہ مداخلت نہ کرنے کی وارننگ دیدی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کے روز نیپالی پولیس نے بھارت کو جانیوا لے سرحدی راستے پر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا اور راستے کو کھول دیا ہے۔یاد رہے مظاہرین وہاں40روز سے نیپال کے نئے آئین کے خلاف دھرنا دے رہے تھے اور بھارت کو جانیوالے راستے بند کر دیئے تھے جس کی وجہ سے وہاں سینکڑوں ٹرک پھنس گئے تھے اور بھارت سے تیل کی سپلائی بند ہوگئی تھے جس کی وجہ سے نیپال بھر میں تیل کا بحران پیدا ہوچکا ہے اور حکومت کو مجبوراً گاڑیوں پر پابندی لگانا پڑی اور چین سے تیل لینا پڑا۔نیپالی حکومت کا الزام ہے کہ بھارت ان مظاہرین کی پشت پنائی کررہا ہے۔ آخر کار حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا کہ مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور پولیس نے مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ دیئے اور انہیں وہاں سے بھگا دیا۔اس کے بعد بھارت نے الزام لگایا کہ پولیس کی فائرنگ سے سرحد پر ان کا شہری ہلاک ہوگیا ہے اور مودی نے رعب ڈالنے کیلئے اپنے نیپالی ہم منصب کو فون کردیا لیکن آگے سے توقع سے ہٹ کر نیپالی وزیر اعظم ان پر برس پڑے اور وارننگ دیدی کہ آئندہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
