کوٹ راد ھاکیشن،غیرمردوں سے تعلقات قائم کرنے انکا، شوہر کا خاتون پر تشدد
لاہور(کر ائم سیل)کوٹ راد ھاکیشن میں غیرمردوں سے ناجائز تعلقات قائم نہ کر نے پرشوہرنے بیوی کو تشدد کر کے گھرباہر نکال دیا۔ متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کے لیے روزنامہ’’پاکستان‘‘ کے دفتر پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق کو ٹ رادا کیشن کے علاقہ نئی آبادی کی رہائشی مہرین نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ میرے شادی 10سال قبل محمود احمد سے ہو ئی ، جس سے میرے 3بچے ہیں، اس دوران محمود احمد نے مجھ پر تشدد کر نا شروع کر دیا اور مجھ سے مطالبہ کرنے لگا کہ تم غیر مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرو اور رقم لاؤ ،تاکہ میں اپنا کو ئی کاروبار کر سکوں ۔میرے تین بچے ہیں میر ا شوہر ان کے سامنے مجھے برہنہ کر کے تشددکرتا ہے اور گزشتہ روز بھی میں نے اس کا مطالبہ نہ مانا تو اس نے مجھ پر تشدد کر کے مجھے سے گھر سے باہرنکال دیا۔وہ نہ تو مجھے طلاق دیتا ہے اور نہ ہی تشدد کر نے سے بازآتا ہے۔
