کوٹ لکھپت،تیزرفتارکارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارجاں بحق
لا ہور (کرا ئم سیل )کوٹ لکھپت میں تیز ر فتا رکا ر نے 50 سا لہ مو ٹر سا ئیکل سوار کو کچل دیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ پو لیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردی ۔تفصیلا ت کے مطا بق جیل رو ڈکوٹ لکھپت کا ر ہا ئشی 50 سا لہ عظیم ر ضوان جو مقامی علاقہ میں ٹھیکدا ر ی کا کا م کرتا تھا ۔ ور ثا ء کے مطا بق گزشتہ روز عظیم گھر سے کسی کام کے سلسلے میں گیا اور چو نگی امر سد ھو کے قر یب تیز ر فتارکار نے کچل د یا ۔جس سے عظیم شدد زخمی ہو گیا ۔ اید ھی ایمنبولنس نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا، جہا ں ڈا کٹرو ں نے مو ت کی تصد یق کردی ۔ پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردی ۔ جسے بعدازا ں مقامی قبرس تا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔
