جسٹس منظوراحمد ملک کی سپریم کورٹ میں ممکنہ تعیناتی پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 4نومبر کو منعقد ہوگا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک کی سپریم کورٹ میں ممکنہ تعیناتی پر ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 4نومبر کو منعقد ہوگا۔فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کورٹ نمبر ایک میں ہوگا جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ فل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس اعجازلاحسن ، جسٹس سید منصورعلی شاہ ، جسٹس محمد خالد محمو دخان ، جسٹس شاہد حمید ڈار ، جسٹس سردارمحمد شمیم خان ، جسٹس محمد انوارالحق ، جسٹس مامون رشید شیخ ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی ، جسٹس مظہر اقبال سدھو ،جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس حافظ شاہد ندیم کاہلوں سمیت عدالت عالیہ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔ فل کورٹ میں اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا ، وائس چیئرمین پاکستان بار اعظم نذیر تارڑ ، وائس چیئرپرسن پنجاب بار فرح اعجاز بیگ ، اورلاہورہائی کورٹ بار کے صدرر پیر مسعود چشتی ریفرنس پڑھیں گے۔
ریفرنس
