بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ قبول ہے اسی لیے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیا ،شفقت محمود

بلدیاتی انتخابات کا نتیجہ قبول ہے اسی لیے پارٹی عہدہ سے استعفیٰ دیا ،شفقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں اورانہوں نے اسی وجہ سے لاہور کے پارٹی انچارج کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری دنیا میں نتائج اچھے نہ آئیں تو رہنما اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،لاہور میں پی ٹی آئی کی شکست پر ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن خود نہیں لڑا لیکن لاہور کے انچارج ہو نے کے ناطے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست کی مختلف وجو ہات ہیں جن میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں ہمیشہ حکومتی جماعت کے امید وار کامیاب ہوتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخاب میں صوبائی حکومت کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امید واروں کوبھی فائد ہوا ہو گا۔شفقت محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت نے الیکشن سے قبل مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے۔لوگوں کے منہ سے سنا ہے کہ لاہور سے پی ٹی آئی کا چیئر مین جیت کر کونسا کام کروا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں بے ضابطگیاں بھی ہوئیں جن کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن سے ہے

مزید :

صفحہ اول -