سزائے موت کے قیدی شاہ رز خان کی سزا عمر قید میں تبدیل

سزائے موت کے قیدی شاہ رز خان کی سزا عمر قید میں تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے قیدی شاہ رز خان کی سزا عمر قید میں تبدیل جبکہ عمر قیدپانے والے ملزم عمران کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس جیمز جوزف نے مجرموں شاہ زر خان اور عمران کی اپیل پر سماعت کی، اپیل کنندگان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میانوالی پولیس نے اکتوبر 2011ء میں منیر احمد کو مسجد کے احاطہ میں فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزامات کے تحت قمر حیات کی درخواست پر اپیل کنندگان کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ، ٹرائل کورٹ نے اپیل کنندہ شاہ زر خان کو سزائے موت اور عمران کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے، ٹرائل کورٹ نے ناکافی شواہد اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باوجود اپیل کنندگان کو سزائیں سنائیں ہیں ،ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم کرتے ہوئے اپیل کنندگان کو بری کرنے کا حکم دیا جائے، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اپیل کنندگان نے مقتول منیر احمد کو مسجد کے احاطہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کی تصاویر بھی موجود ہیں ، ٹرائل کورٹ نے ٹھوس شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں سزا سنائی ہے لہٰذا اپیل خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے قیدی شاہ رز خان کی سزا عمر قید میں تبدیل جبکہ عمر قیدپانے والے مجرم عمران کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
قیدی

مزید :

صفحہ آخر -