زلزلہ متاثرین کیلئے 80 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی کھیپ بھجوادی ،حافظ سعید

زلزلہ متاثرین کیلئے 80 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی کھیپ بھجوادی ،حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ انسانی جانوں کا معاملہ بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔حکومت پاکستان کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانی چاہیے۔ اسلام آباد سے تقریباً 80لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی تیسری کھیپ بھجوا دی۔شانگلہ، چترال،مردان،سوات، باجوڑ اور چکدر ہ و دیگر علاقوں کیلئے بھجوائے گئے امدادی سامان میں خشک راشن، خیمے، ادویات، گرم کمبل،نئے کپڑے و جوتے اورضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔جماعۃ الدعوۃ کے ہزاروں کارکنان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعۃالدعوۃاسلام آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز سے زلزلہ متاثرین کیلئے10ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن ، ایف ا آئی ایف کے ناظم محمد حسنین ، یاسر بٹ اور و دیگر بھی موجود تھے ۔ جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے بھجوائی جانے والی اب تک کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔ امدادی سامان میں 1500افراد کے لیے گرم بستر، 400خاندانوں کے لیے خشک راشن ، جس میں چینی ،دالیں ،چاول ،گھی وغیرہ شامل ہیں ،400 گھروں کے لیے تعمیراتی سامان ، 1200خاندانوں کے لیے آٹا اور لاکھوں روپے کی ادویات شامل ہیں۔سخت سردی اور برفباری سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ اسلام آباد کی طرح ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔جماعۃالدعوۃ کے رضاکار اور ڈاکٹرز کئی کئی گھنٹوں کا پیدل پہاڑی علاقوں کا سفر کر کے متاثرین تک پہنچ کر زخمیوں کو طبی سہولیات اور امدادی اشیاء فراہم کر رہے ہیں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ سے جانی نقصان2005ء کی نسبت کم ہوا تاہم اس مرتبہ بہت وسیع علاقہ متاثر ہوا ہے 50دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں دیہات میں جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔میڈیا تک پہنچنے والے اعدادوشمار بہت کم ہیں جبکہ مزید نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ کی طرح بھرپور کام کر رہی ہے جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ہزاروں نوجوان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ہمارے رضاکارکندھوں پر سامان اٹھا کر کئی کئی کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے ان دور دراز علاقوں میں پہنچ کر متاثرین تک خشک راشن، پکا پکایا کھانااور دیگر اشیاء پہنچا رہے ہیں جہاں ابھی تک کوئی نہیں پہنچ سکا ہے۔انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔جو گھر مکمل تباہ ہونے سے بچ گئے ان میں بھی دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ لوگ خوف کی وجہ سے گھروں میں داخل نہیں ہو رہے اور سخت سردی کے موسم کے باوجود کھلے آسمان تلے دن گزار رہے ہیں۔
حافظ سعید

مزید :

صفحہ آخر -