وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے صدر اور وزیراعظم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی جیت پر ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ترک عوام نے ایک بار پھر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی قیادت بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے کیونکہ ترک عوام بھی پاکستانی قوم کی طرح حکومتی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔ ترک عوام نے گزشتہ چند برسوں کے دوران خدمت پر جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کو کامیاب کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی واضح کامیابی نے ثابت کیاہے کہ عوامی خدمت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور عوام اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتے۔ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی انتخابات میں شاندار کامیابی ترکی میں جمہوریت اور جمہوری نظام کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کو اس شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -