برطانیہ کے پبلشنگ اداروں کے ریحام خان سے انٹرویو لینے اور شادی پر کتاب لکھنے کے لیے رابطے
لندن (مانیٹر نگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے برطانوی میڈ یا ہاؤسز اور پبلشنگ اداروں نے رابطہ کیا ہے اور شادی کے دس ماہ پر کتاب لکھنے اور انٹرویو دینے کے عوض لاکھو ں پاونڈکی پیشکش کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کے مختلف میڈ یا ہاؤسز ریحام خان سے شادی کے حوالے سے انٹر ویو لینا چاہتے ہیں اور اس کے عوض لاکھوں پاؤنڈ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں جبکہ مختلف پبلشنگ اداروں نے بھی ریحام خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کتاب لکھیں۔برطانیہ کے مختلف ادارے ریحام خان سے رابطے میں جبکہ ریحام خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔
