سنیٹر طاہر مشہدی کے مقدمہ میں پولیس رپورٹ مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سرکاری وکیل نے ایم کیوایم کے سنیٹر طاہر مشہدی کے مقدمہ میں پولیس رپورٹ مسترد کردی ہے۔ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سینیٹر طاہر مشہدی کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد کی ملک دشمن تقریر میں انہوں نے سہولت کار کا کردار ادا کیا مقدمہ میں پولیس کی جانب سے 497 ٹو کی رپورٹ سرکاری وکیل کو دی گئی تھی جسے مسترد کردیا اور ہدایت کی گئی ہے پہلے مدعی مقدمہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے
