قتل کا ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے دوکارکنوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔گارڈن پولیس نے ایم کیوایم کے کارکن راشد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا راشد پر الزام ہے کہ اس نے 7 اگست 2014 کو گارڈن تھانے کی حدود میں تحریک انصاف کے کارکنان توفیق اورعارف کو قتل کیا تھا عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
