ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نعیم اے جعفری انتقال کرگئے

ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نعیم اے جعفری انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز ماہر تعلیم اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر، پروفیسر ایمریٹس (Emeritus) نعیم اے جعفری طویل علالت کے بعدکراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 86 برس تھی۔ضیاء الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے پروفیسر نعیم اے جعفری کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ممتاز ماہر تعلیم تھے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر جعفری کی مغفرت فرمائے۔ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے مرحوم پروفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جعفری کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر بہت صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ ڈاکٹر جعفری ہماری ثقافت اور اقدار کو گہرائی سے سمجھتے تھے انہوں نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور ترقی کے لیے ہمیشہ انتھک محنت کی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ ڈاکٹر نعیم اے جعفری کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ ضیاء الدین یونیورسٹی کی انتظامیہ، اساتذہ اور طالب علموں نے بھی مر حوم پروفیسر نعیم اے جعفری کے انتقال پر ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔