احمد کھوڑو نے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر مخدوم محمد امین فہیم کی کلفٹن کے نجی اسپتال میں عیادت کی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر اطلاعات نثارنثار کھوڑو نے مخدوم امین فہیم کی نجی اسپتال میں عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر نثار کھوڑو نے ڈاکٹرز سے مخدوم امین فہیم کی صحت اور علاج سے متعلق معلومات حاصل کیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مخدوم امین فہیم کو جلد صحت یاب کرے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیرپور واقعہ کی عدالتی تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے باوجود ہتھیار کون لے کر آئے ، پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سکیورٹی فراہم کی تھی تاہم قانون کی خلاف ورزی کی بدولت یہ واقعہ رونما ہوا ۔ واقعہ کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
