سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 18 بھارتی ماہی گیر جیل روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے سمندی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیئے جانے والے اٹھارہ بھارتی ماہی گیروں کو چودہ دن کے لیئے جیل بھیج دیا۔ ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
