زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،ڈاکٹر امجد

زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،ڈاکٹر امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی حکومت زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ داکٹر امجدعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو زلزلہ زدگان کی مشکلات اور دکھ کا بھر پور احساس ہے اور ان کی بحالی کے لئے تمام تراقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے حلقہ پی کے۔82 سوات کے علاقوں شموزئی ، کوٹہ اور کلاگئی میں متاثرین زلزلہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نقصانات کے اعداد شمار کا کام مکمل کیا گیا اور اب تعمیرو بحالی کا مرحلہ شروع ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرین کو مدد فراہم نہیں ہو جاتی۔انہوں نے متاثرین میں خیمے اور غذائی اجناس بھی تقسیم کیں اور کہا کہ تحصیل کبل میں زلزلہ سے 4 فوت شدگان اورتحصیل بریکوٹ میں 2 فوت شدگان کے لواحقین کو فی کس چھ لاگھ روپے کے حساب سے امدادی رقوم فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ جلد زخمیوں کو بھی رقوم دے دی جائیں گی۔انہونے متاثرین کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بغیر کسی تعطل کے متاثرین کو امداد جاری رہے اور اس مقصد کی خاطر وہ خود بھی علاقے کے مسلسل دورے کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر امجدعلی نے مخیر تنظیموں اور سرکاری افسران سے بھی کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنے ،ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کا ر لائیں