چارسدہ ،مزدور کسان پارٹی کی افضل خان لالہ کی وفات پر تعزیت

چارسدہ ،مزدور کسان پارٹی کی افضل خان لالہ کی وفات پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورورپورٹ)پاکستان مزدور کسان پارٹی کا تعزیتی اجلاس ۔ افضل خان لالا کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مزدور کسان پارٹی کا تعریتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر شماس خان ، صوبائی صدر ممتاز سالار ، صدر ضلع چارسدہ شاہ زول خان ، صدر تحصیل تنگی علی محمد ، صدر تحصیل چارسدہ اختر منیر ، جنرل سیکرٹری انور شاہ ، صدر شمالی ہشتنگر غلام رحمن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں محمد افضل لالا کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائیں ۔اجلاس میں مرحوم کی قومی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔