رینجرز کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

رینجرز کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت
 رینجرز کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو کراچی آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ڈی جی رینجرز سندھ نے ٹیلی فون کیا جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور کراچی آپریشن پر بھی بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر چوہدری نثار علی نے ڈی جی رینجز کو کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری آپریشن سے شہر کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے تاہم حالیہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رینجرز پولیس کے ساتھ مل کر اندرون سندھ حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔

مزید :

اسلام آباد -