شارجہ ٹیسٹ: تیسرے دن کے آخری لمحات میں یونس کی وکٹ نے انگلینڈ کی پوزیشن بہتر بنا دی، پاکستان کی 74رنز کی برتری، سات وکٹیں باقی

شارجہ ٹیسٹ: تیسرے دن کے آخری لمحات میں یونس کی وکٹ نے انگلینڈ کی پوزیشن بہتر ...
شارجہ ٹیسٹ: تیسرے دن کے آخری لمحات میں یونس کی وکٹ نے انگلینڈ کی پوزیشن بہتر بنا دی، پاکستان کی 74رنز کی برتری، سات وکٹیں باقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان تیسرے اور آخری  ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتامی لمحات میں پاکستانی ماسٹر بلے با زیونس خان کی وکٹ نے انگلینڈ کو برتری دلوادی ۔یونس خان دن ختم ہونے سے دو اوورز پہلے آوٹ ہوئے انہوں نے 14رنز بنائے۔ اظہر علی نے 34رنز بنائے جبکہ شعیب ملک اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں کوئی رن نہ بنا سکے۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ شاندار 97پر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ نائٹ واچ مین راحت علی نے کوئی رن نہیں بنایا۔اس وقت پاکستان کی لیڈ 74رنز ہے اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں ۔اس طرح پاکستان کے بلے بازوں کا آج امتحان ہے کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرتے ہیں۔  انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن اور براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ اظہر علی رن آوٹ ہوئے۔کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے تین وکٹوں پر146رنز بنا لئے تھے۔اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 306رنز بناکر آوٹ ہوگئی

میچ براہِ راست دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

 انگلینڈ نے کھیل کے تیسرے روز اپنی اننگز کا آغاز 222 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر کیا ۔انگلینڈ کی طرف سےسٹوکس 0،جیمز اینڈرسن  7 ،پٹیل  42 ،جیمی بیرسٹو 43، جیمز ٹیلر  76 ،ایلسٹر کک نے 49، معین علی نے 14، این بیل نے 40 اور جو ئےروٹ نے 4 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے4، یاسر شاہ نے 3، راحت علی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور ذوالفقار بابرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -