ملا اختر منصور کے مخالف طالبان دھڑے نے نیا سربراہ منتخب کرلیا

ملا اختر منصور کے مخالف طالبان دھڑے نے نیا سربراہ منتخب کرلیا
ملا اختر منصور کے مخالف طالبان دھڑے نے نیا سربراہ منتخب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) افغان طالبان کے ناراض دھڑے نے ملا محمد رسول اخند کواپنا نیا لیڈر منتخب کر لیا ہے، اس دھڑے کی جانب سے ملا اختر منصور کی قیادت سنبھالے جانے کی مخالفت کی تھی اور اپنا نئے سربراہ کے انتخاب کا اعلان کیا تھا، طالبان دھڑے کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ وہ ملا اختر منصور کے ساتھ لڑائی کے بجائے اپنی تمام تر توجہ پرانے دشمنوں پر مرکوز رکھیں گے، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر طالبان کمانڈر نے بتایا کہ ہم نے امریکی اتحادی افواج اور افغان حکومت کے خلاف مجاہدین کی قیادت کے لئے اپنا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے، ایک اور طالبان کمانڈر نے بتایا کہ ملا اخوند طالبان کے پرانے رہنماﺅں میں سے ہیں، انہوں نے ملاعمر کے ساتھ 10 برس گزارے اور وہ ان کے قابل بھروسہ افراد میں شامل تھے۔

مزید :

پشاور -