پارلیمانی تاریخ کا نیا باب : چیف جسٹس سینٹ سے خطاب کرنے پہنچ گئے

پارلیمانی تاریخ کا نیا باب : چیف جسٹس سینٹ سے خطاب کرنے پہنچ گئے
پارلیمانی تاریخ کا نیا باب : چیف جسٹس سینٹ سے خطاب کرنے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں آج منگل کو نیا باب رقم ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑے آئین ساز ادارے سینٹ آف پاکستان سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی خطاب کرنے کے لیے پہنچ گئے ہیں ، اسے جمہوریت کےساتھ اعلیٰ عدلیہ کی وابستگی کا ایک واضح اظہار قراردیا جارہا ہے۔

نئی بات نے سینٹ ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ  سینٹ کی ہول کمیٹی جو کہ تمام سنیٹیرز پر مشتمل ہے اس سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آج ساڑھے تین بجے خطاب کریں گے، یہ اجلاس چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا، اس اجلاس میں فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تحریک زیر بحث ہے، اس بارے میں اعلیٰ عدلیہ جو اقدامات کر رہی ہے چیف جسٹس اس بارے میں ایوان بالا کو آگاہ کریں گے۔ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن بھی خصوصی طور پر خطاب کریں گے اور چیف جسٹس سے اظہار تشکر کریں گے جبکہ چیف جسٹس کا خطاب چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے خطاب کے بعد ہو گا۔

ارکان پارلیمنٹ نے چیف جسٹس کی سینٹ آمد کو پارلیمنٹ کی بالا دستی اور جمہوریت کے ساتھ ان کی کٹمنٹ کے طور پر دیکھا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی ہول کمپنی سے چیف جسٹس کا خطاب واقعی ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -