سینیٹ اجلاس، ایل این جی کی قیمتیں نہ بتانے پر اپوزیشن جماعتوں کا واک آﺅٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق نہ بتائے جانے پر اپوزیشن جماعتیں واک آﺅٹ کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین رضاربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق بتائے جانے کا اصرار کیا گیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وقت سے پہلے ایل این جی کی قیمتوں سے متعلق نہیں بتا سکتے اس لئے وقت آنے پر ہی سب کچھ بتایا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم کی جانب سے قیمتیں نہ بتائے جانے پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس سے واک آﺅٹ کر دیا۔
