پانچ سال میں 3ہزار 85افراد بھرتی کیئے گئے ،پنجاب رینجرز نے سینیٹ کو تحریری جواب جمع کرادیا

پانچ سال میں 3ہزار 85افراد بھرتی کیئے گئے ،پنجاب رینجرز نے سینیٹ کو تحریری ...
 پانچ سال میں 3ہزار 85افراد بھرتی کیئے گئے ،پنجاب رینجرز نے سینیٹ کو تحریری جواب جمع کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب رینجرز نے سینیٹ کے اجلاس میں گزشتہ پانچ سال میں بھرتی ہونے والے افراد کی تحریری تفصیلات پیش کر دی ہیں جس کے مطابق پنجاب رینجرز میں گزشتہ 5 سال میں کل 3ہزار85 افراد بھرتی کیے گئے۔تحریری جواب میںبتایا گیا کہ پنجاب میں 2ہزار205،سندھ میں 328اور خیبرپختونخوا میں 324 افراد بھرتی کئے گئے جبکہ بلوچستان میں 48،شمالی علاقہ جات 77، فاٹا 36 اورآزاد کشمیر میں 67افراد بھرتی کیے گئے۔جواب میں بتایا گیا کہ نئے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ونگ میں 2ہزار160آسامیاں پوری کرنے کیلئے بھرتی کا عمل جاری ہے جبکہ بھرتیوں کا یہ عمل نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -