خاتون نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال لاہور کی سیڑھیوں پر بچی کو جنم دیدیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )خاتون نے لاہور کے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچی کو جنم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے ۔خاتون ریشماں کے اصرار کے باوجو د اسے ہسپتال میں داخل نہ کیا گیا اور وہ سیڑھیوں پر تڑپتی رہی بعد ازاں اسی جگہ ہی اس نے بچی کو جنم دیدیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون دو گھنٹوں سے ہسپتال میں داخلے کا کہتی رہی مگر انتطامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی جس کی وجہ سے خاتون کو سیڑھیوں میں اذیت سہنا پڑی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹرز اور نرسز کو بار بار اپنی حالت کا بتاتی رہی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور اسے وہیں پر چھوڑ دیا گیا۔خاتون شرقپور کی رہائشی ہے۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کسی نے ہماری شنوائی نہیں کی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچگی کے بعد ریشماں کو لیبر وارڈ میں جبکہ بچی کو نرسری میں داخل کر دیا گیا ہے ۔
