کالاخطائی روڈ پر ویگن اور گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالاخطائی روڈ پر ویگن اورگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ویگن لاہور سے نارروال جا رہی تھی جبکہ گاڑی لاہور آ رہی تھی کہ کالاخطائی روڈ پر دونوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
