سلمان خان پاکستانی فنکاروں کیلئے میدان میں آگئے ،بیان سے بھارت میں ہلچل مچ گئی

سلمان خان پاکستانی فنکاروں کیلئے میدان میں آگئے ،بیان سے بھارت میں ہلچل مچ ...
سلمان خان پاکستانی فنکاروں کیلئے میدان میں آگئے ،بیان سے بھارت میں ہلچل مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکار سلمان خان پاکستانی فنکاروں کے لیے میدان میں آگئے ہیں اور کہاکہ کوئی بھی پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کاکہناتھاکہ کسی بھی فنکار کا چناﺅ کرنا مکمل طورپر پروڈیوسر کا فیصلہ ہوتاہے ، اگرکوئی پاکستانی اداکار بہتر کردار کرسکتاہے تو کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوناچاہیے ۔
مہاراشٹر امیں پاکستانی فنکاروں کے داخلے پر پابندی لگنے پر اُنہوں نے کہاکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے وسیع تعداد میں مداح پاکستان میں رہتے ہیں اورپڑوسی ملک سے کافی سرمایہ کماتے ہیں،فن اور تفریح کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اور اسے سیاست کیساتھ نہیں جوڑناچاہیے ، عام لوگ ایسانہیں چاہتے ۔
اُن کاکہناتھاکہ آج ہر چیز ڈیجیٹل ہے ، پاکستان کے معروف شوز سمیت بھارتی ہر انٹرٹینمنٹ شودیکھناچاہتے ہیں ۔ سلمان خان کے اس بیان کے بعد بھارت میں ایک مرتبہ پھر نیاتنازعہ کھڑاہوگیاہے اور انتہاءپسندوں نے اُنہیں بھی آڑھے ہاتھوں لیا، شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔

مزید :

تفریح -