شادی شدہ مردوں کی بیویاں اس عورت سے کیا کام لیتی ہیں؟ جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ بھی اپنے جیون ساتھی سے بے وفائی کر رہے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں کیونکہ آپ کا ساتھی بھی آپ کی اس طرح مخبری کروا سکتا ہے۔ برطانیہ کے علاقے سرے(Surrey) میں ایک 28سالہ خاتون رہتی ہیں جن کا نام ایمی ویڈ ہے۔ ایمی ویڈ دیگرخواتین سے رقم لے کر ان کے لائف پارٹنرز کی جاسوسی کرتی ہے۔ خواتین ایمی کو 20پاؤنڈ(تقریباً3200روپے) فی ہفتہ دیتی ہیں اور اس کے عوض ایمی ان کے پارٹنرز سے فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر چیٹ کرتی ہے اور انہیں پھانسنے کی کوشش کرتی ہے۔
جو شخص ایمی کے جال میں پھنس جائے، وہ اس کے ثبوت لیجا کر اس شخص کی پارٹنر کو دے دیتی ہے۔ اس کے بعد اس شخص کے ساتھ گھر میں کیا ہوتا ہے یہ تو نہیں معلوم مگر ایمی جو پیشے کے لحاظ سے فارماسسٹ ہے، اس کام سے بھی اچھی خاصی رقم کما رہی ہے۔ ایمی کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 100مردوں کی بے وفائی کے ثبوت ان کی پارٹنر خواتین کو دے چکی ہے۔ایمی کو خواتین بتاتی ہیں کہ اسے ان کے پارٹنر کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے، آیا ان کے ساتھ شرم و لحاظ کے دائرے میں رہ کر بات کرنی چاہیے یا منہ پھٹ اور گستاخ بن جانا چاہیے۔
ایمی کا کہنا ہے کہ ’’مجھے بے وفا مردوں کے راز فاش کرنا اچھا لگتا ہے اور میں اس کام سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں۔‘‘ اس نے بتایا کہ ’’میں نے جن بے وفا مردوں سے بات کی ان میں سے کچھ ایسے فحش گو تھے کہ ان کی باتیں سن کر کراہت ہونے لگتی تھی۔ ان کی باتیں میرے لیے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہوتی تھیں۔ نجانے وہ کیسے پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ تعلق میں ہونے کے باوجود کسی اور خاتون سے ایسی باتیں کرتے ہیں۔