عمران کی شادی کے اعلان پر سکتے میں آگیا،ریحام پارٹی پر اثر انداز ہونا چاہتی تھیں، شیخ رشید
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب عمران نے ریحام سے شادی کا اعلان کیا تو میں سکتے میں آگیا پارٹی میں ریحام کا عمل دخل بڑھ رہا تھا وہ سیاست میں آنا چاہتی تھیں اور پارٹی پر اثر انداز ہورہی تھیں جو پارٹی کو تباہ کرنے کے مترادف تھا۔ریحام کے بچے بھی ڈپریشن کا شکار ہورہے تھے۔ دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی چاہتے تھے کہ طلاق نہ ہو وہ خاندانی سیاست کے خلاف ہیں۔ پاکستان میں سرکاری مال کو لنگر سمجھ کر کھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پیسے دے کر سیتا وائٹ کا سکینڈل اچھالابے نظیر شہید کے خلاف سکینڈل میں حسین حقانی کا ہاتھ تھاانہوں نے کہا کہ آج بھی حقیقی اپوزیشن عمران خان ہی ہے۔کراچی میں بلدیاتی الیکشن ایم کیو ایم ہی جیتے گی۔
