جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے ذلیل نہ کیا جائے، گرفتار ہونے کو تیار ہوں، عابد شیر علی

جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے ذلیل نہ کیا جائے، گرفتار ہونے کو تیار ہوں، عابد شیر ...
جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے ذلیل نہ کیا جائے، گرفتار ہونے کو تیار ہوں، عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ پولیس نے مجھے ایک ناجائز مقدمے میں ملوث کیا۔میرے تو فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ گولی چلی ہے کس نے چلائی کون مرا۔میں ہفتے کو پولیس کے سامنے پیش ہونگا۔جیو نیوز کے پروگرام کیہپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرلے میں سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں۔ میں وزیراعظم اور چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دیں جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے مجھے ذلیل نہ کیا جائے

مزید :

قومی -