سردی کے موسم میں نزلہ زکام سے فوری نجات حاصل کرنے کا بہترین قدرتی طریقہ

Oct 31, 2016 | 08:58 PM

نیویارک(نیوزڈیسک) سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور ایسے میں نزلہ و زکام بڑھ رہا ہے۔ادویات کی وجہ سے انسان کا زکام ٹھیک تو ہوجاتا ہے لیکن اس کے سائیڈ ایفکٹ سے چھٹکارا پاتے کافی وقت لگ جاتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا قدرتی نسخہ بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آپ صرف ایک دن میں زکام سے نجات حاصل کرلیں گے۔اس کی وجہ سے آپ نہ صرف فلو سے محفوظ رہیں گے بلکہ آپ کا مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوجائے گا۔
اجزاء
لیموں کا رس
ایک عددپیاز
دو بڑے چمچ شہد
دو کپ پانی
ایک لیموں کا رس
بنانے کا طریقہ
پانی کو ابالیں اور پھر پیاز کاٹ کر اس میں ڈالیں اور 15منٹ تک ابالیں۔اب اس محلول کو آنچ سے اتاریں اور 10منٹ تک انتظار کریں۔اب اس پانی کو چھانیں اور اس میں شہدڈالیں اور اچھی طرح حل کرنے کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔اس محلول کو دن میں تین بار پینے سے آپ کا زکام ٹھیک ہوجائے گا۔

مزیدخبریں