کرم ایجنسی: افغان شرپسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان زخمی
کرم ایجنسی (ویب ڈیسک) افغان شدت پسندوں نے مڑہ زبہ پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے حملہ آوروں کو پسپا کردیا۔ مرکزی ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
مقامی اخبار کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب مڑہ زبہ پوسٹ پر افغان شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان زرین زخمی ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرکے حملہ پسپا کردیا۔ مرکزی ترجمان تحریک طالبان پاکستان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

