فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کا پاکستان میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان

فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کا پاکستان میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کا ...
فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کا پاکستان میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی کار سازکمپنی ’رینالٹ ‘نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں بنانے کیلئے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آٹو سیکٹر میں مزید بہتری لانے اوراس میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے آٹو پالیسی کاجائزہ لینے کیلئے خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی شامل ہیں ۔ خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور گاڑیوں کے میدان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور بند ہو چکے آٹو یونٹ کو بحال کرنے سے متعلق نئی پالیسی لے کر سامنے آئے ۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے انجینئرنگ سے متعلق پالیسی کا ڈرافٹ تیار کیا گیا جبکہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے مالی معاملات کے حوالے سے ڈرافٹ تیار کیا ،پالیسی منظور ہونے کے بعد ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے گاڑیوں کے میدان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے سرمایہ داروں سے ملاقاتیں کیں ۔ڈاکٹر مفتاح نے پاکستان میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے بیرون ملک کارساز کمپنیوں کے وفد سے بھی ملاقاتیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے کی دعوت دی ۔عیدالضحیٰ کی چھٹیوں میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بیرون ملک ’ووکس ویگن‘،’نیسان‘اور’رینالٹ ‘سمیت کئی کار سازکمپنیوں سے ملاقاتیں اورانہیں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

رینالٹ کمپنی کی اعلیٰ قیادت سے فرانس میں ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ بھی ڈاکٹر اسماعیل کے ہمراہ تھے ۔وفاقی وزیر خزانہ کی ان تھک کوششیں رنگ لے ہی آئیں اور وہ رینالٹ کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کیلئے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔کار ساز کمپنی رینالٹ پاکستان میں 2018میں مینو فیکچرنگ پلانٹ لگائے گی جو کہ پچاس ہزار گاڑیاں سالانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -