زونگ4Gنے بنیادی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو 100Gbps تک اپ گریڈ کر دیا

زونگ4Gنے بنیادی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو 100Gbps تک اپ گریڈ کر دیا

لاہور(پ ر)اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پاکستان کے 4G کے نمبر1 نیٹ ورک زونگ 4G نے اپنے بنیادی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو کامیابی سے 10گنا سے زائد تک اپ گریڈ کر دیا ۔ بڑے پیمانے کی اس توسیع سے زونگ4G کے نیٹ ورک میں موجود گنجائش کو 10Gbps سے لے کر100Gbps تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو 4G کی بلا تعطل اور تیز ترین سروسز میسر ہو گی۔اس حوالے سے زونگ4G کے ہیڈ کوارٹر میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زونگ4G کے چیئر مین و سی ای او مسٹر لیو ڈیان فینگ اور چیف ٹیکنیکل آفیسر مس میاؤ چیاؤ نے ہواوی ٹیکنالوجیزکے سینئر نمائندوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونگ4G کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز و سٹریٹجی مسٹر ماہم درد کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ ہم نے توسیع کا یہ عمل ریکارڈ مدت میں نہایت کامیابی سے مکمل کیا ہے۔بہترین امر یہ ہے کہ توسیع کے اس پیچیدہ مرحلہ کے دوران ایک لمحہ کیلئے بھی ہمارے صارفین کو سروسز میں تعطل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

زونگ4G وہ واحد آپریٹر ہے جو دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز کوبروئے کار لانے کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں رہتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ اس توسیع سے ہم نے اپنے نیٹ ورک کو آنے والے کئی سالوں کی ضروریات کیلئے ہم آہنگ کر لیا ہے جس سے ہماری سروسز کی کوالٹی میں مزید بہتری اور صارفین کے تجربے میں جدیدیت قائم رہے گی۔

واضح رہے کہ کسی بھی ٹیلی کام آپریٹر کی سروسز کیلئے فائبر آپٹک پر مشتمل آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ زونگ4G کی جانب سے اپنے آپٹیکل نیٹ ورک کی گنجائش کو 10 گنا سے زائد تک اپ گریڈ کرنا اس امر کا اظہار ہے کہ کمپنی اپنے نیٹ ورک کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر تے ہوئے اپنے صارفین کو 4G کی حقیقی سروسز فراہم کرنا چاہتی ہے جو کوئی دوسرا آپریٹر تا حال نہیں فراہم کر رہا۔

مزید : کامرس