ایجنٹ نے کویت بھیجنے کے خواب دکھا کر 30 شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس لے لئے، لیکن جب وہ ائیرپورٹ پہنچے تو ان کو فوراً ہی گرفتار کرلیا گیا، اندر تک بھی نہ جانے دیا گیا کیونکہ۔۔۔ وہ خبر جو عرب دنیا میں نوکری کے خواب دیکھنے والے شخص کو ضرور پڑھ لینی چاہیے

ایجنٹ نے کویت بھیجنے کے خواب دکھا کر 30 شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس لے لئے، ...
ایجنٹ نے کویت بھیجنے کے خواب دکھا کر 30 شہریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس لے لئے، لیکن جب وہ ائیرپورٹ پہنچے تو ان کو فوراً ہی گرفتار کرلیا گیا، اندر تک بھی نہ جانے دیا گیا کیونکہ۔۔۔ وہ خبر جو عرب دنیا میں نوکری کے خواب دیکھنے والے شخص کو ضرور پڑھ لینی چاہیے

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) روزی کمانے کے لئے عرب ممالک کا رخ کرنے والے غریب لوگ اپنے ٹکٹ، ویزے اور دیگر اخراجات کا کس طرح بندوبست کرتے ہیں، یہ صرف وہی جانتے ہیں۔ اکثر ان کو باہر جانے کے لئے بھاری قرض اٹھانے پڑتے ہیں یا گھر کا مال اسباب تک بیچنا پڑ جاتا ہے، لیکن المیہ دیکھئے کہ جعلسازی کا دھندہ کرنے والے سفاک ایجنٹ ان سے سب کچھ لوٹ کر انہیں باہر کی بجائے جیل پہنچا دیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، جہاں ایک، دو نہیں بلکہ اکٹھے 30 مزدوروں کو بے حس ایجنٹوں نے لوٹ لیا، اور وہ بیچارے باہر جانے کی بجائے ائرپورٹ پر ہی گرفتار ہو گئے۔

سعودی گزٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ 30 افراد جعلی ٹکٹ اور ویزے پر کویت جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ان سے تفتیش کے دوران پتا چلا کہ ایجنٹوں نے ان سے ایک لاکھ بھارتی روپیہ (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپیہ) فی کس لے کر انہیں جعلی ٹکٹ اور ویزے تھما دئیے تھے۔ بیچارے اچھے دنوں کے خواب آنکھوں میں سجائے جونہی ائرپورٹ پہنچے تو انہیں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

’خبردار یہ کام نہ کرنا ورنہ۔۔۔‘ بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کو بڑی دھمکی دے ڈالی

پولیس کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی ریکروٹمنٹ ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جو جعلی دستاویزات پر لوگوں کو عرب ممالک بھجوانے کے دھندے میں ملوث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایجنٹ بھاری رقوم وصول کرکے خلیجی ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیتے ہیں لیکن سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے انہیں جعلی دستاویزات دے کر ائرپورٹ بھیج دیتے ہیں۔

منگل کے روز گرفتار ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے۔ بھارتی پولیس ریاست اترپردیش کے مختلف شہروں میں چھاپے ماررہی ہے تاکہ جعلی دستاویزات کے دھندے میں ملوث ریکروٹمنٹ ایجنٹوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔ گرفتار شدگان کو غیر ہنر مند مزدوروں کے طور پر کویت بھجوایا جارہا تھا۔ جعلسازی کا یہ دھندہ بھارت کے طول و عرض میں جاری ہے، خصوصاً ریاست اترپردیش میں اس طرح کے کئی واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی