مہک نوراور فیروز ہ علی میں لڑائی نسیم وکی اور دیگر نے بچ بچاؤ کرایا

مہک نوراور فیروز ہ علی میں لڑائی نسیم وکی اور دیگر نے بچ بچاؤ کرایا
مہک نوراور فیروز ہ علی میں لڑائی نسیم وکی اور دیگر نے بچ بچاؤ کرایا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ کے سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی خاطر مہک نوراور فیروز ہ علی میں لڑائی نسیم وکی اور دیگر نے بچ بچاؤ کرایا ۔ تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’سارے رن مر ید ‘‘ میں ایک سین میں حقیقت کا رنگ بھر نے کیلئے دونوں اداکارائیں آپس میں لڑ پڑی اور ان میں شدید ہاتھا پائی بھی ہوئی مگر سٹیج پر موجود نسیم وکی اور دیگر نے مداخلت کر کے دونوں میں صلح کروادی جبکہ شائقین کی جانب سے اس سین میں دونوں اداکارؤں کی اداکاری کو بھر پور داد دی گئی ہے اس حوالے سے ڈائر یکٹر نسیم وکی نے اس سین کیلئے دونوں ادکاراؤں نے جس خوبصورتی کے ساتھ یہ سین کیا اس سے لوگ اس کو حقیقت سمجھتے رہے مگر یہ صرف ایک ڈرامہ کا سین ہے جس میں دونوں نے انتہائی محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر فنکار محنت سے کام کر یں گے تو پھر ہی ہم اسٹیج کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کر سکیں گے ۔

مزید : کلچر